پاکستانیوں سمیت 57 تارکین وطن جاں بحق

ہم نیوز  |  Apr 26, 2023

طرابلس: لیبیا کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی 2 کشتیوں کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث کشتی میں سوار پاکستانیوں سمیت 57 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیاں الٹ گئیں جن میں سے ایک کشتی میں تقریباً 80 افراد سوار تھے جبکہ دوسری کشتی میں مسافروں کی درست تعداد سامنے نہیں آ سکی۔

ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 57 افراد کی لاشوں کو سمندر سے نکالا جا چکا ہے جبکہ متعدد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والی دونوں کشتیوں میں تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، شام، تیونس اور مصر سے تھا۔

حکام کی جانب سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 کے ابتدائی 3 ماہ میں 441 تارکین وطن بحیرہ روم میں ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں جو یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ڈوبنے والے افراد کی یہ تعداد گزشتہ 6 سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی نے گزشتہ 2 دنوں میں وسطی بحیرہ روم میں تقریباً 1600 تارکین وطن کو لے جانے والی 47 کشتیوں کو بچایا اور انہیں لامپیڈوسا جزیرے پر ساحل پر پہنچایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More