امریکاہو یا متحدہ عرب امارات،برطانیہ ہو یا ترکی، 132 ممالک میں گاڑی چلانے سے آپ کو کوئی نہیں روک پائے گا، اس لائسنس سے آپ کو دنیا کے کسی بھی ملک میں آسانی سے نوکری مل جائیگی، امریکا، یورپ اور عرب ممالک بھی آپ کو مالا مال کردیں گے، کیسے ایک لائسنس آپ کی زندگی بدلنے کی ضمانت بن جائے گا۔
اگر آپ بیرون ملک جاکر باعزت روزگار کمانا چاہتے ہیں تو بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کا اجازت نامہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہرملک کے سخت اصول و ضوابط ہیں اور بین الاقوامی سطح پر لائسنس حاصل کرنے میں کافی مشکل پیش آتی ہے۔اگر آپ ہمارے بتاتے طریقے پر عمل کرینگے تو آپ کو انٹرنیشنل لائسنس حاصل کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوگی۔
لائسنس کے حصول کا طریقہ جاننے سے پہلے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون کون سے ممالک میں اس لائسنس سے آپ کیلئے آسانی ہوسکتی ہے۔تو آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اس ایک لائسنس کی وجہ سے پاکستان کے علاوہ کون کون سے 132 ممالک میں گاڑی چلاسکتے ہیں۔
افغانستان، الجزائر، انگولا، ارجنٹائن، آرمینیا، آسٹریلیا، بہاماس، بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، بیلیز، بینن، بھوٹان، بوڈیویا، بوسنیا، بوٹسوانا، برونائی، بلغاریہ، برکینا فاسو، کیمرون، کینیڈا، کیپ وردے، وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، چلی، کولمبیا، کوموروس، کانگو میں بھی گاڑی چلاسکتے ہیں۔
آئیوری کوسٹ، چیک ریپبلک، جبوتی، ڈومینیکا، مصر، ال سلواڈور، استوائی گنی، اریٹیریا، ایتھوپیا، گبون، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گواڈیلوپ، گوام، گوئٹے مالا، گنی بساؤ، گیانا، ہیٹی، ہونڈوراس، ہانگ کانگ، ہنگری، آئس لینڈ، انڈیا، انڈونیشیا، ایران، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کینیا، کریباتی، جنوبی کوریا ، کویت، لاؤس، لبنان میں بھی ڈرائیونگ کی اجازت ہوگی۔
لیسوتھو، ڈیوبیریا، دیوبیا، مکاؤ ، مقدونیہ، مڈغاسکر، ملاوی، ملائیشیا، مادیو، موریطانیہ، ماریشس، میکسیکو، مونٹی نیگرو، موزمبیق، میانمار ، نمیبیا، نیپال، نیو کیلیڈونیا، نکاراگوا، نائجر، نائیجیریا، عمان، پانامہ، پاپوا نیو گنی، پیراگوئے، فلپائن، پرتگال، روس، روانڈا، ملائیشیا، ساؤ ٹوم ، سعودی عرب، سینیگال، سربیا، سی شلز، سیرا لیون میں بھی آپ کو گاڑی چلانے سے نہیں روکے گا۔
سنگاپور، جنوبی افریقہ، ا سپین ، سری لنکا، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ، سوڈان، سورینام، سوازی لینڈ، سویڈن، شام، تائیوان، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، تیونس، ترکی، یوگنڈا، یوکرین، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، یمن، زیمبیا اور زمبابوےمیں بھی یہ ڈرائیونگ لائسنس کام آئیگا۔
تو آیئے آپ کو لائسنس کے حصول کا طریقہ بتاتے ہیں۔بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے سے پہلے ان چند چیزوں ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔
شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ تین فوٹو کاپیاں۔
درخواست گزار کے پاسپورٹ کی تصدیق شدہ کاپی۔
پاسپورٹ سائز کی دو تصدیق شدہ تصاویر۔
درخواست دہندہ کے قومی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹو کاپی۔
میڈیکل سرٹیفکیٹ
اگر آپ موٹروے پولیس میں درخواست دے رہے ہیں تو بلڈ گروپ کی رپورٹ۔
ٹریفک پولیس/ موٹروے پولیس یا کسی بھی صوبے کی پولیس کی طرف سے جاری کردہ درست ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی۔
پاسپورٹ کی ایک فوٹو کاپی اور ایک درست ویزا۔
رہائشی ثبوت۔
اگر یہ چیزیں آپ کے پاس موجود ہیں تو آپ اپنے شہر کے متعلقہ ڈرائیونگ لائسنس آفس جاکر انٹرنیشنل لائسنس کیلئے درخواست دے سکتے ہیںاور آپ کو آسانی سے انٹرنیشنل لائسنس مل سکتا ہے۔