پی ڈی ایم حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان جاری سیاسی گرما گرمی کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی عمران خان سے دوستی نبھانے اور شہبازشہباز شریف کی حکومت کو گرانے کیلئے میدان میں آگئے، ایسی چال چل دی کہ اب وزیراعظم کا کرسی بچانا مشکل ہوگیا۔
مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم شہبازشریف سے اعتماد کے ووٹ لینے کے لیے صدر عارف علوی کو خط لکھ دیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہرصدیق کے توسط سے خط ارسال کیا۔خط کے متن کے مطابق الیکشن کراناحکومت کی آئینی ذمہ درای ہے، قومی اسمبلی میں فنڈزمنظورنہ کروا کر وزیراعظم اکثریت کھوچکےہیں۔وزیراعظم کی اکثریت نہیں رہی، صدر وزیراعظم کو اعتماد کاووٹ لینے کی ایڈوائس کریں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں سے استعفوں کے بعد اس وقت ایوان میں حکومت کو 179 نشستوں پر برتری حاصل ہے جبکہ اپوزیشن میں پی ٹی آئی کے 30 ناراض ارکان کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 8 ممبران بھی اپوزیشن میں موجود ہیں۔
وزیراعظم کو اپنی کرسی بچانے کیلئے اعتماد کے ووٹ میں 172 ووٹ درکار ہونگے تاہم اس وقت سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کچھ اتحادی حکومت سے ناراض ہیں جس کی ممکن ہے کہ شہبازشریف یہ تعداد پوری نہ کرسکیں۔
شیخ رشید کے خط پر اگر صدر مملکت وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس دیتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ شہبازشریف کیلئے وزارت عظمیٰ بچانا مشکل ہوجائے۔