محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش کے صدر کا حلف اٹھا لیا

ہم نیوز  |  Apr 24, 2023

سینئر رہنما اور سابق جج محمد شہاب الدین نے بنگلہ دیش کے صدر کا حلف اٹھا لیا، وہ فروری میں بلامقابلہ ملک کے 22 ویں صدر منتخب ہوئے تھے۔

عالمی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت عوامی لیگ کے 73 سالہ رہنما نے تاریخی دربار ہال میں وزیر اعظم شیخ حسینہ اور کابینہ کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران صدر کا حلف اُٹھالیا۔

شہاب الدین سابق صدر عبدالحمید کی جگہ سنبھالیں گے جن کی مدت رواں ہفتے ختم ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More