صدر پیوٹن کی اہلیہ تو مسلمان ہیں ۔۔ جانئے عمران خان نے روسی صدر پیوٹن سے متعلق اور کیا انکشاف کردیا؟

ہماری ویب  |  Apr 24, 2023

عید الفطرکے موقع پر سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے بہت ساری ایسی باتیں کیں جو لوگوں کے لیے نئی تھیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو عمران خان کے روسی صدرپیوٹن سے متعلق اہم انکشافات سے متعلق بتائیں گے۔

عمران خان نے انکشاف کیا کہ مجھے یہ جان کر حیرانی ہوئی کہ صدر پیوٹن نے روس میں خاص طور پر مسلمانوں کے لیے تین ہزار سے مساجد تعمیر کرائی ہیں جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ مسلمان تھیں۔

دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ عوام کو تیار کرنا ہے کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو عوام کو سڑکوں پر نکالوں گا۔

قوم وہ خوشحال ہوتی ہے جہاں قانون و انصاف ہوتا ہے، غریب ممالک میں جنگل کا قانون، خوشحال ممالک میں انصاف ہوتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More