پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، دونوں ٹیمیں آخری معرکے کیلئے تیار

ہم نیوز  |  Apr 24, 2023

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج آخری میچ ہے جو رات 9 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے دو میچ جیت رکھے ہیں جبکہ نیوزی ایک میچ میں فاتح ہے اور ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

اس طرح اگر یہ میچ پاکستان جیت جاتا ہے تو سیریز پاکستان کے نام رہے گی اگر نیوزی لینڈ اس میچ میں فتح حاصل کرتا ہے تو سیریز برابری پر ختم ہو جائے گی۔

میچ کی تمام آن لائن ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، واضح رہے کہ آج کے میچ کی گیٹ منی ترکیہ زلزلہ متاثرین کو دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More