ہم نیوز | Apr 23, 2023
بھارت کی پنجاب پولیس نے ”وارث پنجاب دے“ کے سربراہ امرت پال سنگھ سندھو کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی پنجاب پولیس کی جانب سے امرت پال سنگھ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امرت پال سندھو کو بھارتی پنجاب کے شہر موگا سے گرفتار کیا گیا۔
بھارتی پولیس کاکہنا ہے کہ امرت پال کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات بعدمیں جاری کی جائیں گی، پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ امرت پال سنگھ نے خود کو پولیس کے سامنے سرنڈر کیا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More