بابر اعظم کیلئے مداح کی خانہ کعبہ کے سامنے ورلڈ کپ 2023ء میں فتح کیلئے انوکھی دعا

ہم نیوز  |  Apr 22, 2023

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لئے ایک مداح نے خانہ کعبہ شریف میں انوکھے طریقے سے دعا کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر وائرل ہے جس میں بھارت میں 2023ء میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فتح کے لئے دعا کی گئی ہے۔

بابر اعظم کے مداح نے خانہ کعبہ کے سامنے 27 رمضان کے موقع پر پیغام میں لکھا کہ سب پاکستانی مل کر بولو آمین، پھر تصویر شیئر کی، خانہ کعبہ شریف مداح کے بالکل سامنے تھااور اس کے ہاتھ میں لکھی ہوئی دعا تھی۔

لکھا تھا کہ اللہ پاک 27 رمضان کے صدقے بابراعظم 2023ء کا ورلڈ کپ جیت لیں، آمین۔ آخر میں عبداللہ اور ولید کا نام درج تھا اور بابراعظم کیلئے محبت کا اظہار تھا۔

سب پاکستانی ملکر بولو۔۔۔۔۔ آمین 🤲

— Nawaz 🇵🇰 (@Rnawaz31888) April 19, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More