مکی آرتھر کی تقرری گاؤں میں سرکس کے جوکر کی واپسی ہے، رمیز راجا

ہم نیوز  |  Apr 22, 2023

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے مکی آرتھر کی پاکستان مینز ٹیم کے ڈائریکٹر کے تقرری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سابق چیئرمین نے مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کوچ کو واپس لایا جو بظاہر اپنی کاؤنٹی ملازمت اور پاکستان کرکٹ کے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتا، ایسا فیصلہ گاؤں کے سرکس میں جوکر کی طرح ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب سابق چیئرمین رمیز راجا نے نجم سیٹھی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہو وہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ تنقید کے نشتر چلا چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دور میں انہیں ہٹا کر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو عہدہ سونپا گیا تھا، رمیز راجا کو سال 2021ء میں عمران خان نے چیئرمین پی سی بی بنایا تھا۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر 2016ء سے 2019ء تک پاکستان ٹیم کے ساتھ منسلک رہے تھے، اس دوران انہوں نے ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن جبکہ آئی سی سی چیمئینز ٹرافی جتوائی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More