بابر اور رضوان کی افتخار احمد سے عیدی مانگنے کی ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Apr 22, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے افتخار احمد سے عیدی مانگ لی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں بارش نے جہاں میچ کا مزہ کرکرا کیا وہیں کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوب انجوائے کیا اور ایک دوسرے سے چھیڑ خانی کی۔

🎥 When the players are caught off-guard by a hailstorm interruption ⛈️ | pic.twitter.com/iiCrNcPn17

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 20, 2023

پی سی بی کی جانب سے ڈریسنگ روم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بابراعظم نے افتخار احمد سے عیدی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہمیں عیدی دینا بنتا ہے۔

اس موقع پر رضوان نے بھی بابر کا ساتھ دیا اور افتخار سےعیدی مانگی۔ب ارش سے متاثرہ میچ کے دوران کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوشگوار لمحات گزارے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More