وزیر خارجہ آئندہ ماہ بھارت کا دورہ کریں گے

ہم نیوز  |  Apr 20, 2023

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اگلے مہینے اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق وزیر خارجہ آئندہ ماہ 4 اور 5 مئی کو بھارت جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ بھارتی شہر گوا جائیں گے۔ بلاول بھٹو بھارت میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت کیلئے ہماری تیاری جاری ہے۔ دورہ بھارت پر میڈیا کی شرکت کیلئے بھی رہنمائی کریں گے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ آج شنگھائی تعاون تنظیم  کے اجلاس میں ممبر ڈیزاسٹر اتھارٹی ورچوئل شرکت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دہلی میں ہونے والے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی جبکہ ڈی جی نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی بھی شریک ہوئے۔

خیال رہے کہ 2016 کے بعد بلاول بھٹو زرداری بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More