مسجد الحرام میں بیٹھے ہوئے نوجوان کی پرانے ماڈل کے موبائل سے سیلفی بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گزشتہ روز سے ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک نوجوان کو مسجد الحرام میں بیٹھے سیلفی بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نوجوان عمرے کی ادائیگی کے دوران سیڑھیوں پر بیٹھ کر ان خوبصورت مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کر رہا ہے۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ نوجوان آئی فون یا کسی اسمارٹ فون سے نہیں بلکہ ایک چھوٹے اور سستے موبائل سے تصویر لے رہا ہے۔ قریب ہی بیٹھے شخص نے ان خوبصورت لمحات کو کیمرے میں قید کرلیا۔
View this post on Instagram
A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی اس ویڈیو کو خوب پذیرائی ملی۔ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘خدا جسے چاہتا ہے اپنے گھر بلا لیتا ہے’۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ نوجوان بہت خوش قسمت ہے کہ رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت اسے نصیب ہوئی۔