ہم نیوز | Apr 20, 2023
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان نے روس سے خام تیل درآمد کرنے کا پہلا آرڈر دے دیا ہے۔
روس کے ساتھ ٹرانسپورٹیشن اور انشورنس کے تمام معاملات طے ہوچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ کمرشل ڈیل کی تفصیلات اور ریٹ ابھی سامنے نہیں لا سکتے۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ بیرل خام تیل درآمد کرنے کا ٹارگٹ ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More