ہم نیوز | Apr 20, 2023
رمضان المبارک کی 29 ویں شب کو مسجد الحرام میں ختم قرآن کا بے مثال اجتماع ہوا، جس میں شیخ عبدالرحمان السدیس نے رقت آمیز دعا کرائی۔
اسی طرح 29 ویں شب میں مسجد نبویؐ میں بھی روح پرور مناظر سامنے آ ئے، عرب میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں 29 ویں تراویح اور ختم قرآن کی ہونے والی دعا میں تقریباً 30 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔
امام مسجد الحرام شیخ عبدالرحٰمن السدیس نے اس موقع پرسعودی عرب سمیت پوری امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More