اہلیہ کیا کہتی ہیں؟ فاسٹ باؤلر کا سسر بارے بھی بڑا دعویٰ

ہم نیوز  |  Apr 20, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے پہلی بار اپنی اہلیہ انشا آفریدی سے متعلق بات کی ہے۔

معروف کرکٹر شاہین آفریدی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی بات کی۔

ان کاکہنا تھا کہ وہ اب بھی شاہد آفریدی عرف بوم بوم لالا کو لالا ہی پکارتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی غصے والے لگتے ہیں اصل میں غصہ کرتے نہیں ہیں۔

شاہین آفریدی کاکہنا تھا کہ ان کی شادی سے قبل اہلیہ انشا آفریدی سے کوئی خصوصی ملاقات نہیں ہوئی تھی، بس گھر میں آنا جانا اور دعوتوں میں اہلیہ کو دیکھا ہوا تھا۔

فاسٹ بالر شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ باؤلنگ تو میں کرتا ہی ہوں مگر اہلیہ سے جب کرکٹ سے متعلق بات ہوتی ہے تو وہ مجھے بیٹنگ کرنے کا بھی کہتی ہیں، اہلیہ حوصلہ افزائی کرنے والی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More