صنعا میں بھگدڑ، 78 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Apr 20, 2023

صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھگدڑ کے باعث 78 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صنعا میں ہونے والا واقعہ بھگدڑ مچنے کے باعث پیش آیا۔ بھگدڑ مچنے کا واقعہ اس وقت ہوا جب امدادی فنڈز کی تقسیم جاری تھی۔

یمن کے وزرات داخلہ نے کہا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فنڈز تقسیم کرنے والوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

وزارت داخلہ کی جانب سے اموات کی تعداد کا تعین نہیں کیا گیا تاہم درجنوں افراد کی ہلاکت تصدیق کی گئی اور مزید اموات کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More