امریکی صدر نے ایک سال میں کتنے ڈالرز کمائے ؟

ہم نیوز  |  Apr 20, 2023

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی گزشتہ سال کی آمدن اور سالانہ ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن نے گزشتہ سال 5 لاکھ 79 ہزار 514 ڈالرز کمائے۔

امریکی صدر کی سالانہ ہونے والے آمدن میں زیادہ تر حصہ بطور صدارتی تنخواہ کا تھا جو کہ سالانہ 4 لاکھ ڈالرز بنتی ہے جبکہ ان کی اہلیہ چل بائیڈن نے 82 ہزار 335 ڈالرز کمائے جو ان کی سالانہ تنخواہ بنتی ہے۔ چل بائیڈن نادرن ورجینیا کمیونٹی کالج میں پڑھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

جوبائیڈن اور چل بائیڈن نے سال 2022 میں ٹیکس بھی ادا کیا جو تقریبا ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر تھا۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے 25 سال کے ٹیکس گوشوارے ظاہر کر دیئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More