ممبئی: بالی ووڈ کے روایت شکن اداکارعرفان خان کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکور پینز‘ مرحوم کی تیسری برسی پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بڑے خواب دیکھنے والے بالی ووڈ کے ورسٹائل مرحوم اداکار عرفان خان صرف 53 سال کی عمر میں 29 اپریل 2020 کو کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔
Bringing alive a heart-wrenching tale of love, obsession and betrayal. Trailer out now!Link: https://t.co/b4VVzRuZCo#irrfankhan @golshifteh @SinghAnupsyng @ShashankSArora #WaheedaRehman @tillotamashome @saskia_vischer #GyanShahafpeled #MichelMerkt pic.twitter.com/CCSGnH8zUg
— Panorama Studios (@PanoramaMovies) April 19, 2023
مرحوم اداکار نے زندگی کے آخری دنوں میں اپنی مقبول فلم ’ہندی میڈیم‘ کے سیکوئل ’انگلش میڈیم‘ اور ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ کی شوٹنگ میں حصہ لیا تھا۔
فلم میں ایک لفظ پر ایک کروڑ سے زائد کمانے والا اداکار
واضح رہے کہ انگلش میڈیم عرفان خان کی زندگی میں ہی ریلیز کردی گئی تھی لیکن ایرانی اداکارہ گولشفتھ فرحانی کے ساتھ ان کی آخری فلم دی سانگ آف اسکورپینز تاحال ریلیز نہیں ہوئی ہے البتہ اسے متعدد فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جا چکا ہے۔
فلم کی پروڈکشن کمپنی پینوراما اسٹوڈیوز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ فلم 28 اپریل کو ریلیز کردی جائے گی۔
بالی ووڈ کی معروف ہمشکل اداکارائیں
فلم کی شوٹنگ بھارت کے صحرائی علاقے میں کی گئی ہے جس میں راجستھانی اور گجراتی دیہاتی زندگی اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے، فلم کی ہدایات انوپ سنگھ نے دی ہیں۔