پیٹرول سبسڈی سکیم، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئی

ہم نیوز  |  Apr 19, 2023

حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود سمری پیش کر دی۔

ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلیے امیر طبقے سے 75 روپے فی لیٹر اضافی وصول کرکے پیکیج متعارف کرانے کی سمری پیش کر دی۔

پٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کیلیے سمری بھیج دی ہے۔

سمری کے مطابق حکومت نے ان صارفین سے 75 روپے فی لیٹر تک اضافی وصول کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ فروری میں وزیر اعظم نے موٹرسائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کے کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے 50 روپے فی لٹر زیادہ وصول کر کے پیٹرول پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More