مدینہ منورہ: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھنور سے نکل آیا ہے اور ملک کو ڈیفالٹ اور سری لنکا بنتا دیکھنے والوں کو شرمندگی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ کے دھانے پر پہنچا دیا تھا اور نواز شریف کو سازش کے تحت پانامہ کیس بنا کر اقامہ پر نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں تمام قوتیں بےنقاب ہو چکی ہیں۔ مجھ پر ناجائز مقدمہ بنایا گیا جس کی وجہ سے 5 سال کی جلاوطنی کاٹنی پڑی۔