آٹے کی بڑی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ہم نیوز  |  Apr 19, 2023

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے آٹے کی بڑی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی اور آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی۔

اسلام آباد پولیس نے آٹے سے لدے 5 ٹرک قبضے میں لے کر مقدمات درج کر لیے۔ ٹرکوں سے 20 کلو کے 3 ہزار 300 تھیلے اور 50 کلو کے 440 تھیلے برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس نے اس کارروائی کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان آٹے کی نقل و حمل کے متعلق کوئی پرمٹ پیش نہیں کر سکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More