فواد چودھری کی جانب سے گمراہ کن پراپگنڈہ کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن

ہم نیوز  |  Apr 18, 2023

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کی جانب سے گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ہیں، تزئین اور آرائش پر کوئی خرچہ نہیں کیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے پلاٹ پی ٹی آئی حکومت نے الاٹ کیا لیکن  تعمیر کے لیے رقم جاری نہیں کی گئی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ منظور شدہ پراجیکٹ ہے مگر الیکشن کمیشن نے فی الحال اس کو کینسل کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More