وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائرکردی۔
ہم نیوز کے مطابق وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست دائرکردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کا حکم دیا جائے۔
وزارت دفاع نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں انتخابات کا حکم واپس لے، سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 5 اپریل کا فیصلہ واپس لے۔
عدالت سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر انتخابات کا حکم دے،وزارت دفاع نے سربمہر درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی ہے۔