چیٹ جی پی ٹی کی بہترین کرکٹ ٹیم کتنے پاکستانی کرکٹرز شامل؟

ہم نیوز  |  Apr 18, 2023

معروف اے آئی انجن چیٹ جی پی ٹی نے دنیائے کرکٹ کی بہترین ون ڈے ٹیم بتا دی جس میں دو پاکستانی کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

چیٹ جی بی ٹی سے سوال کیا گیا کہ ون ڈے کرکٹ کی سب سے بہترین ٹیم بتائیں جس پر اس نے کہا کہ وہ دستیاب اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے گیارہ رکنی ٹیم ترتیب دے رہا ہے۔

اس ٹیم میں دو پاکستان کرکٹرز، دو بھارتی، چار آسٹریلوی، دو جنوبی افریقی جب کہ ایک ایک کھلاڑی ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا شامل ہے۔

گیارہ رکنی ٹیم میں سچن ٹنڈولکر، ایڈم گلکرسٹ، ویرات کوہلی، رکی پونٹنگ، اے بی ڈی ویلیئرز، برائن لارا، عمران خان، وسیم اکرم،شین وارن، گلین میگراتھ اور مرلی دھرن شامل ہیں۔

چیٹ جی بی ٹی نے اس گیارہ رکنی ٹیم کا کپتان رکی پونٹنگ کو مقرر کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More