حکومتی اتحادیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی: عمران خان سے مذاکرات پر اختلاف

ہم نیوز  |  Apr 18, 2023

اسلام آباد: حکومتی اتحادیوں کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے مؤقف پر اختلاف رائے پیدا ہو گیا جس کی وجہ سے ڈائیلاگ سمیت کسی بھی معاملے پراتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا اور اجلاس بے نتیجہ ختم ہوا۔

اس سلسلے میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اجلاس میں  اپوزیشن سے مذاکرات پر اصرار کیا لیکن جے یو آئی (ف) اور شاہ زین بگٹی نے اس کی شدید مخالفت کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کے مؤقف کی ایم کیوایم، بی این پی اور خالد مگسی نے حمایت کی، اجلاس میں شریک وفاقی وزیر اور ق لیگ کے رہنما چودھری سالک اور محسن داوڑ سمیت دیگر نے بھی مؤقف کی تائید کی۔

اجلاس میں شریک جے یو آئی (ف) کے رہنما نے مذاکرات کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مؤقف کی مخالفت کرتے ہوئے کہا عمران خان کوئی سیاسی قوت نہیں، ڈائیلاگ کی مخالفت کرتے ہیں۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں شریک شاہ زین بگٹی نے کہا عمران خان ایک جھوٹا انسان ہے جو بھروسے کے لائق نہیں ہے۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اس موقع پر کہا بات چیت کے دروازے بند کرلینا غیرجمہوری اور غیرسیاسی ہے، یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ڈائیلاگ کا راستہ اختیارکر کے ملک کو بحران سے نکالا جائے۔

عمران خان سے مذاکرات نہیں ہونگے، مولانا فضل الرحمن کا دو ٹوک اعلان

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کا اجلاس اختلاف رائے کے بعد بے نتیجہ ختم ہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More