پنجاب الیکشن، امیدوار فائنل، پی ٹی آئی کی جیت یقینی، پرویز الٰہی یا پھر بزدار، پی ٹی آئی کا اگلا وزیراعلیٰ کون؟

ہماری ویب  |  Apr 18, 2023

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن کیلئے اپنے امیدواروں کو حتمی شکل دیدی، آج جنوبی پنجاب اور مغربی پنجاب کی ٹکٹوں کو فائنل کرنے کا فیصلہ، بڑے نام میدان میں اتارے جائینگے۔

پنجاب میں الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد فیورٹ جماعت پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، چیئرمین عمران خان پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے براہ راست انٹرویوز بھی کرچکے ہیں اور امید ہے کہ تحریک انصاف کل تک تمام امور کو حتمی شکل دے کر ٹکٹ جاری کردے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے بے دخلی اور پنجاب میں حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی کے درمیان جاری عدالتی جنگ کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کردی تھی۔

اسمبلی کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن نے اکتوبر میں الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ جانے کے بعد عدالت عظمیٰ نے 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ حکومت نے تاحال الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہیں کئے جس کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ابھی تک غیر یقینی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے پنجاب میں الیکشن کیلئے تیاریاں پوری کرلی ہیں جبکہ سیاسی حلقوں میں ایک بار پھر عثمان بزدار کو پی ٹی آئی کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار بنانے کی چہ مگوئیاں ہورہی ہے۔

پی ٹی آئی میں شمولیت کے بعد پنجاب کے مرکزی صدر کے عہدے پر موجود پرویز الٰہی کی بھی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ کے امیدواروں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More