کوہستان میں چینی شہری توہین مذہب کے الزام میں گرفتار

اردو نیوز  |  Apr 18, 2023

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ پولیس نے ایک چینی شہری کو توہین مذہب کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس نے پیر کو اس شخص کی شناخت صرف چین سے تعلق رکھنے والے شہری تیان کے نام سے کی ہے اور کہا ہے کہ اسے اتوار کی رات گرفتار کیا گیا۔

چینی شہری کی گرفتاری داسو ڈیم کے منصوبے پر کام کرنے والے سینکڑوں رہائشیوں اور مزدوروں کی جانب سے ایک اہم شاہراہ کو بلاک کرنے اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے لیے نکالی گئی ریلی کے چند گھنٹے بعد ہوئی۔

مقامی پولیس کے سربراہ نصیر خان نے بتایا کہ ریلی صوبہ خیبر پختونخوا کے قصبے کومیلا میں نکالی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نے مظاہروں پر فوری ردعمل دیتے ہوئے چینی شہری کو بچایا اور گرفتار کر لیا۔

نصیر خان کے مطابق ’ہم ابھی بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘

پولیس چیف کا کہنا تھا کہ بلاک کی گئی شاہراہ کو بعد میں ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا اور داسو ڈیم، جس پر جس میں کئی چینی اور سینکڑوں پاکستانی کام کر رہے ہیں، پر کام دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More