کالام بحرین روڈ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

ہم نیوز  |  Apr 18, 2023

دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کے بعد کالام بحرین روڈ کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

دریائے سوات کے بہاؤ میں اضافے کے باعث پانی بحرین بازار کی دکانوں میں داخل ہوگیا۔ درال خوڑ بحرین کا پانی سڑکوں اور بازاروں میں نکل ایا جس کی وجہ سے کالام بحرین روڈ پر رابطہ پُل زیرِ آب آنے سے ہر قسم کا ٹریفک معطل ہوگیا۔

کالام بحرین روڈ کا زمینی رابطہ منقطع

دریائے سوات کے بہاو میں اضافہ،

بحرین بازار میں پانی دکانوں میں داخل،

درال خوڑ بحرین کا پانی سڑکوں اور بازاروں میں نکل ایا، کالام بحرین روڈ پر رابطہ پل زیر آب آنے سے ٹریفک معطل

— Pakistan Tourism 🇵🇰 (@PakistanJannatt)

 

 

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں آج بھی بارش کا امکان جس سے دریائے سوات کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ بحرین سے کالام روڈ کو گزشتہ سال ستمبر میں ٹریفک کیلئے واپس کھولا گیا تھا۔ بحرین کالام روڈ کا حالیہ سیلاب کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More