طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گاڑیوں پر گر گیا

ہم نیوز  |  Apr 18, 2023

خیبر: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر طورخم سرحد کے قریب پہاڑی تودہ گاڑیوں پر گرنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ضلع خیبر طور خم سرحد کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ کنٹینرز پر گر گیا۔ جس کے باعث متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جبکہ گاڑیوں کا عملہ گاڑیوں میں پھنس گیا۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ متعدد افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کے فوری بعد ملبے ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کے مطابق پہاڑی تودہ گرتے وقت مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز میں آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک درجن سے زائد گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں ہیں اور ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے لہٰذا آگ پر قابو پانے کیلیے سر توڑ کوشش جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More