بار کونسلز سیاسی ہو گئی ہیں، ایک ساتھ الیکشن کرائیں، آئین میں کہاں لکھا ہے؟ لطیف کھوسہ

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل کرنا ہر ادارے پر آئین کے مطابق واجب اور لازم ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ تمام وکلا نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے پیچھے کھڑے ہیں، تمام سینئر وکلا نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہونا لازم ہے۔

انہوں نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ آئینی تقاضے کو پورا کرنے کیلئے آیا ہے، اگر آئین نہیں تو اس ملک میں انارکی ہے، جو بھی سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرے گا اس پر آرٹیکل 204 لگے گا۔

ایک سوال کے جواب میں پی پی کی سی ای سی کے رکن سردار لطیف کھوسہ نے کہا بار کونسلز سیاسی ہو گئی ہیں اس میں کوئی شک نہیں، بار کونسلز کہہ رہی ہیں کہ ایک ساتھ الیکشن کروائیں، یہ آئین میں کہاں لکھا ہوا ہے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More