اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کو دعوت دے رہے ہیں، وہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کرے۔
انہوں نے پی پی کی مذاکراتی ٹیم سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا جمہوریت کو آگے بڑھانے کیلئے مذاکرات کلیدی کردار ادا کرتے ہیں، سیاست جمود کا شکار ہو تو آگے نہیں بڑھ سکتی۔
انہوں نے کہا مذاکرات کے نتائج کیا نکلتے ہیں؟ اس سے ہٹ کر مذاکرات کر رہے ہیں، ہمیں پارلیمان کی سپریمسی بھی ثابت کرنی ہے، ہمیں اداروں کے کردار کو واضح کرنے کیلئے جمہوری فضا بنانی پڑے گی۔
میاں افتخار حسین نے کہا دہشت گردی کے خلاف کامیابی میں بھی مذاکرات نے اہم کردارادا کیا، اٹھارویں ترمیم کے بعد ہم پیپلز پارٹی کے بہت قریب آئے ہیں۔
اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے کہا تین مئی کو آل پارٹی کانفرنس میں تمام پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دیں گے، پییلز پارٹی چاہتی ہے کہ اتحاد برقرار رکھ کر اتحادیوں سے بات چیت کی جائے۔