مفتی عبد الشکور کو غیرمعمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

وزیراعظم کا مفتی عبد الشکور کو غیرمعمولی عوامی خدمات پر ہلال امتیاز دینے کا فیصلہ۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن کو باضابطہ طور پر سمری بھجوانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،مفتی عبد الشکور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے سادہ زندگی گزاری۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جے یوآئی (ف ) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،وزیراعظم نے  وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی رحلت ہماری جماعت کا نہیں اس ملک کا نقصان ہے،مفتی عبدالشکور جماعت کے اندر بھی ہمیشہ حق اور سچ کی بات کرتے تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کابینہ میں بھی مفتی عبدالشکور بغیر ڈر اور خوف کے بات کرتے تھے،مفتی عبدالشکور حقیقی معنوں میں ورکر مخلص اور ملنسار انسان تھے ،مفتی عبدالشکور حج کیلئے بہت فکر مند اور پریشان تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More