قطر، عیدالفطر پر 11 دن کی چھٹیوں کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

قطر میں عیدالفطر پر شہریوں کو 11 دن کی چھٹیاں مل گئیں،  تعطیلات 19 سے 27 اپریل تک ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ اور ہفتے کو ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے کُل تعطیلات 11 روز کی ہوجائیں گی۔

عید کی چھٹیاں بدھ 19 اپریل سے یعنی 28 رمضان سے شروع ہو کر اگلے جمعرات تک جاری رہیں گی، دفتری کام 30 اپریل بروز اتوار سے شروع ہوگا۔

دوسری طرف اومان اور متحدہ عرب امارات میں بھی عید پر 5 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کی پانچ چھٹیوں کا اعلان ہوا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More