تیسرے ٹی20 کاٹاس ہوگیا ،پاکستانی سکواڈ میں ایک تبدیلی

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

تیسرے ٹی20میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کرلیا۔

پاکستان کی ٹیم میں زمان خان کی جگہ نسیم شاہ کواسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ 5 میچوں کی سیریز میں پاکستان پہلے 2 میچ جیت چکا ہے ۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو کھیلے گئے دونوں میچز میں فتح حاصل کرنے سے نیوزی لینڈ پر نفسیاتی برتری حاصل ہے۔

سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور قذافی سٹیڈیم میں رات نو بجے کھیلا جائے گا، اس میچ میں محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان تھا۔یاد رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سویپ کرتے ہوئے محمد رضوان کی کمر میں کھچاؤ پڑ گیاتھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More