سپریم کورٹ وزیر اعظم اور کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے معاملے پر یکسو ہے، حکومت کی جانب سے مذاکرات پر کوئی سنجیدگی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا مذاکرات صرف آئین اور سپریم کورٹ کی مقررکردہ حدود میں ہو سکتے ہیں، مذاکرات آئین سے باہر نہیں ہو سکتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے واضح طور پر کہا پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات نہ ہوئےتو یہ آئین کو سبوتاژکرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا اسٹیٹ بینک کا ابھی تک فنڈزجاری نہ کرنا حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔

پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چودھری نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ وزیر اعظم اور کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More