کلینک تاخیر سے کیوں آئے؟ مریض نے ڈاکٹر قتل کر دیا

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

گوجرانوالہ میں ڈاکٹر کے کلینک لیٹ آنے پر مریض نے اس کا قتل کر دیا۔

یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقہ فیروز والا نئی آبادی میں پیش آیا، پولیس کے مطابق ڈاکٹر نے محلے میں ہی کلینک بنایا ہواتھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کو علی رضا نامی شخص نے فون کرکے کلینک بلایا لیکن ڈاکٹر کلینک لیٹ پہنچا جس پر ملزم نے جھگڑا شروع کر دیا۔

اسی جھگڑے کے دوران ملزم نے فائرنگ کرکے ڈاکٹر کو موت کے گھاٹ اتار د یا، پولیس کاکہنا ہے ملزم نشے کاعادی ہے، علی رضا نامی ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے جلد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More