پاکستان میں تو شیر خرما بنتا ہے لیکن ۔۔ سعودیہ، افغانستان اور دوسرے ممالک میں میٹھی عید پر کونسی میٹھی ڈشز زیادہ مقبول؟

ہماری ویب  |  Apr 17, 2023

عید الفطر کی آمد آمد ہے اور مسلمانوں نے روزوں کے اختتام کی طرف بڑھتے ہوئے عید کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں اور عید پر کھانوں کیلئے بھی خاص اہتمام کیا جارہا ہے۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ مسلمان ممالک میں میٹھی عید پر کونسی میٹھی ڈشز زیادہ مقبول ہیں۔

پاکستان میں عید الفطر پر کئی قسم کی سویوں، شیرخرما اور کھیر سے مہمانوں کی تواضع کی جاتی ہے، دودھ، سوئیوں اور میوہ جات سے تیار ہونے والا مزیدار شیرخرما مہمانوں کے دل جیت لیتا ہے۔ اس کے علاوہ کیک اور مٹھائیاں بھی عید کی رونق بڑھاتی ہیں۔

اسی طرح بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فیرنی بنائی جاتی ہے جو دودھ میں پسے چاول اور چینی سے بنائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سویاں اور حلوے بھی اس دن اپنی بہار دکھاتے ہیں۔ بنگلا دیش میں مٹھائی سے دسترخوان کی زینت بڑھائی جاتی ہے۔

انڈونیشیا میں عیدالفطر پر ایک بہت ساری تہوں پر مشتمل کیک کی طرح ڈش لیپس لیگٹ بنائی جاتی ہے، عراق میں کھجور کا حلوہ بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ وہاں زیادہ تر گھرانوں میں نماز عید سے قبل ناشتے میں کریم اور شہد سے روٹی تناول کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ میٹھے کے طور پر گھروں میں ہی چھوٹے چھوٹے کیک بنائے جاتے ہیں۔

مصر میں خشک دودھ، میوہ جات اور گندم کے آٹے سے بنی مٹھائی ’’کنافہ‘‘ اور ’’قطائف‘‘ بے حد پسند کی جاتی ہے، بحرین میں ہمسایوں میں بھی مٹھائی بانٹی جاتی ہے۔ سعودی عرب میں روایتی مٹھائیوں کے ساتھ خاص قہوہ بھی مہمانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔

برونائی دارالسلام میں ایک مخصوص مٹھائی ’’بقلاوہ‘‘ اور ایک خاص قسم کا کیک ضرور کھایا جاتا ہے، جوتہہ در تہہ میووں، کھجوروں اور موسمی پھلوں سے بنایا جاتا ہے۔ صومالیہ میں آٹے میں پسی چینی اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر چھوٹے چھوٹے بسکٹ بنا ئے جاتے ہیں۔ چلی میں سویاں پکائی جاتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More