پلیز آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں، عمران خان کی عدالت سے استدعا

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

تحریک انصاف کے رہنما عمران خان 121 مقدمات میں کارروائی روکنے کے لئے درخواست پر لاہور ہائی کورٹ پہنچے اور عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اطلاع ہے کہ عید کی چھٹیوں میں میرے گھر پر پھر آپریشن کیا جائے گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خوف یہ ہے کہ اگر آپریشن ہو گا تو خون خرابہ ہو گا، ملک میں جنگل کا قانون ہے،یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، یہ جیل میں ڈالنا نہیں چاہتے بلکہ مجھے میدان سے باہر کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ عید کے دنوں میں میرے گھر کا محاصرہ کرنے سے روکا جائے،آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر آ کر توڑ پھوڑ کی، اس لئے استدعا کر رہا ہوں کہ عدالت پولیس کوآپریشن سے روکے۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ علی زیدی کے ساتھ بھی ایسا ہوا اسے پکڑ لیا گیا، انہوں نے عید کی چھٹیوں میں آپریشن پلان کیا ہوا ہے،پہلے بھی حملہ ہوا اور اللہ نے مجھے بچا لیا، عدالت سے استدعا کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پلیز آپ انہیں آپریشن کرنے سے روکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More