قطر ایئرویز کے طیارے کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران دم زمین سے ٹکرا گئی

اردو نیوز  |  Apr 17, 2023

اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر ایئرویز کی پرواز 614 کی لینڈنگ کے دوران طیارے کی دم زمین سے ٹکرا گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے پر قطر ائیرویز کے طیارے 614 کی لینڈنگ کے دوران ’ٹیل سٹرائیک‘ کا معاملہ پیش آیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے تیز ہواؤں کے باعث پہلی لینڈنگ موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ’پائلٹ نے غیر مستحکم لینڈنگ پر ’گو اراونڈ‘ کو ترجیح دی اور ٹاور کو آگاہ کیا۔

’دوسری بار طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا تاہم معائنے پر طیارے کی دم پر خراشیں دیکھیں گئیں۔‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کے تحت پائلٹ کے خون اور پیشاب کے نمونے حاصل کیے گئے۔

ایئر بس کمپنی کو قطر ایئرویز 614 کے ٹیل سٹرائیک کے واقعہ سے آگاہ کیا گیا۔

ایوسی ایش کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایئرکرافٹ انجینئروں کے معائنہ کے بعد طیار کو ’اiئرکرافٹ آن گراونڈ‘ (AOG) قرار دیا گیا۔

ان کے مطابق ایئر وردینس اور (اے آئی آئی بی) کے ارکان نے بھی طیارے کا معائنہ کیا اور تفصیلی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

ایئرلائن مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More