اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری کرنا خلاف قانون ہے، برجیس طاہر

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں برجیس طاہر نے کہاکہ اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری کرنا خلاف قانون ہے۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل منصور عثمان بھی شریک ہوئے، رمیش کمار اور علی پرویز ملک نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

کمیٹی کے رکن برجیس طاہر نے وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو بریفنگ سے روک دیا، ان کا کہنا تھاکہ 63اے میں ترمیم کرکے ملک کا ستیاناس کیاگیا، سپریم کورٹ آرٹیکل 84 میں بھی اپنی مرضی کی ترمیم کرلے۔

برجیس طاہر کا مزید کہناتھاکہ اسٹیٹ بینک کا الیکشن کرانے کے لیے فنڈ جاری کرنا خلاف قانون ہے،اگر صرف پنجاب میں الیکشن ہوئے تو یہ پورے ملک پر اثر انداز ہوں گے،انہوں نے کہاکہ ابھی ہونے والے الیکشن چھوٹے صوبوں کا استحصال کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More