پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

اٹک میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان پارٹی ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔

میجرطاہرصادق اور زلفی بخاری گروپ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں، گزشتہ روزصدر شمالی پنجاب عامر کیانی اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ میں پہنچے۔

اجلاس میں میجرطاہرصادق اور زلفی بخاری کے حامیوں کے درمیان نعرہ بازی بھی ہوئی، اس موقع پر عامر محمود کیانی نے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی۔

اس معاملے پر میجر طاہر صادق اور زلفی بخاری کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے ان کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More