شہری اونٹ کا گوشت نہ کھائیں، ڈپٹی کمشنر نے خبردار کردیا

ہم نیوز  |  Apr 17, 2023

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کچھ دن تک اونٹ کا گوشت کھانے سے پرہیز کریں۔

ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پُراسرار بیماری کے باعث 15 اونٹوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ گزشتہ روز زہریلی خوراک کھانے سے جانوروں کی حالت غیر ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری اونٹ کا گوشت کچھ دن تک نہ کھائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ میں کچلاک بائی پاس پر 15 اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اونٹوں کے مالک کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔ نقصان سے بچنے کیلئے مالک بیمار اونٹوں کا گوشت مارکیٹوں میں فروخت کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More