مودی حکومت کا پلوامہ اور ستیاپال سے توجہ ہٹانے کا گھناؤنا منصوبہ

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

سری نگر: مقبوضہ وادی کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت نے ستیا پال ملک کے انٹرویو اور پلوامہ سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلمان بھائیوں کے قتل کا حربہ اختیار کیا ہے۔

انہوں نے یہ الزام سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں عائد کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مسلمان سیاستدان بھائیوں کے قتل کا چالاک حربہ اختیار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف بالخصوص اور وہاں آباد دیگر اقلیتوں کے خلاف بالعموم انتہائی گھناؤنے منصوبے بنتے رہے ہیں اور ان پر عمل درآمد بھی ہوا ہے جن میں سے کئی پرعالمی برادری نے شدید ردعمل کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

UP has slipped into anarchy & jungle raj. Cold blooded murders & lawlessness is being celebrated by rabid right wingers amidst slogans of Jai Shri Ram. A clever diversionary tactic to shift attention from Satyapal Malik’s damning revelations about Pulwama attack & corruption.

— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 16, 2023

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمان سیاست دان بھائیوں کا قتل دراصل پلوامہ حملے اور بدعنوانی کے بارے میں ستیا پال ملک کے تہلکہ خیز انکشافات سے توجہ ہٹانے کا چالاک حربہ ہے۔

سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے سے متعلق چشم کشا انکشافات

محبوبہ مفتی نے کہا یو پی میں انارکی اور جنگل راج پھیل گیا ہے، بھارت میں جے شری رام کے نعروں کے درمیان لاقانونیت کا جشن منایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More