سری دیوی کو زیادہ معاوضہ کیوں؟ جب انیل کپور ’مسٹر انڈیا‘ کا سیٹ چھوڑ کر چلے گئے

اردو نیوز  |  Apr 16, 2023

بالی وڈ فلم انڈسڑی کے معروف اداکار انیل کپور اور ان کے پروڈیوسر بھائی بونی کپور کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کبھی ناخوشگوار خبریں سامنے نہیں آئیں لیکن ایک مرتبہ شدید لڑائی کا قصہ ضرور سننے میں آتا ہے۔

فلمی دنیا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق انیل کپور اور بونی کپور کے درمیان ایک مرتبہ گرما گرم بحث ہوئی جو غالباً سری دیوی کے معاملے پر تھی۔

بونی کپور اور سری دیوی کی شادی جون 1996 میں ہوئی تھی۔ بونی کپور پہلے سے شادی شدہ تھے اور پہلی بیوی مونا کپور سے ان کے دو بچے بھی ہیں، ارجن کپور اور انشلا کپور۔

انیل کپور اور بانی کپور کے درمیان جھگڑے کا واقعہ ’مسٹر انڈیا‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا جو سنہ 1987 میں ریلیز ہوئی تھی اور یہ سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔

دونوں بھائی اس قدر برہم ہوئے کہ انیل کپور فلم کا سیٹ چھوڑ کر چلے گئے اور شوٹنگ سے ہی انکار کر دیا۔

یہ تب کی بات ہے جب مبینہ طور پر سری دیوی کا متھن چکرورتی کے ساتھ رومانوی تعلق اپنے اختتام کو پہنچ رہا تھا اور بونی کپور انہیں ’مسٹر انڈیا‘ میں کاسٹ کرنے پر بضد تھے۔

ابتدائی طور پر تو سری دیوی نے آفر ٹھکرا دی تھی لیکن بعد میں ہیروئن کے کردار کے عوض 10 لاکھ انڈین روپے کا مطالبہ کیا۔

’مسٹر انڈیا‘ نے انڈین باکس آفس پر 10 کروڑ کا منافع کمایا تھا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)بونی کپور نے نہ صرف سری دیوی کی ڈیمانڈ پوری کی بلکہ انہیں ایک لاکھ روپے اضافی ادا کیے۔

لیکن انیل کپور کو یہ بالکل اچھا نہیں لگا کہ سری دیوی کو اتنی بڑی آفر پر فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔

انیل کپور نہ صرف فلم میں ہیرو کا کردار نبھا رہے تھے بلکہ ’مسٹر انڈیا‘ کی پروڈکشن پر انہوں نے اپنا پیسہ بھی لگایا تھا۔

انیل کپور صرف ایک شرط پر سیٹ پر واپس آئے کہ فلم پروڈکشن کے تمام معاملات وہ سنبھالیں گے اور ریلیز کے بعد منافعے کا ایک بڑا حصہ وہ رکھیں گے، اور ایسا ہی ہوا۔

’مسٹر انڈیا‘ اپنے وقت کی سپر ہٹ فلم تھی جس نے انڈین باکس آفس پر 10 کروڑ کا منافع کمایا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More