اسٹیبلشمنٹ سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی، سراج الحق

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے الیکشن کی تاریخ پر بات نہیں کی،ہمیں ایسا ماحول بنانا چاہیے کہ شفاف الیکشن ہوں ۔

پروگرام پاکستان ٹونائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی گئی،اس وقت ہم نے ایک ابتدائی رابطہ کیا ہے، الیکشن ہم سب کا مشترکہ عمل ہے ، عمران خان بھی الیکشن چاہتے ہیں ۔

الیکشن کب ہوں اصل میں یہ متنازعہ ہے ، ابھی اے پی سی کا فیصلہ نہیں ہوا ہے،ہم نےیہ طے ہی نہیں کیا ہے کہ ان دونوں کو بلائیں۔

ہم ایک روڈ میپ بنا رہے ہیں اس کے بعد آگے دیکھیں گے ،ایک کمیٹی عمران خان نے بھی بنائی اور وزیراعظم نے بھی ۔

یہ کہنا کہ یہ دونوں پارٹیاں ساتھ بیٹھیں گی قبل از وقت ہو گا،ہم نے تاریخ پر بالکل بات نہیں کی ہے، ہم چاہتے ہیں ایک ہی دن الیکشن ہوں۔

الیکشن ایک دن ہوں تو اس میں قوم کا فائدہ ہے ، اسٹیبلشمنٹ سے ہماری کوئی بات نہیں ہوئی ، ججز کے بارے میں جو تاثر بنا ہے اس سے عدالت سے اعتبار اٹھ رہا ہے ۔

الیکشن کمیشن ، عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کوغیر جانبدار ہونا چاہیے ،عدلیہ کو معاملات سیاست دانوں کو خود حل کرنے دینا چاہیے ،الیکشن 23 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے اور یہ سیاستدان ہی حل کریں گے ، ہم مذاکرات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی تیسری قوت نہ آ جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More