سوڈان میں فائرنگ کے دوران نیوز اینکر خبریں پڑھتا رہا

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق سوڈان میں گزشتہ روز جھڑپوں کے دوران دھماکوں اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران قریب میں ہی ایک براہ راست ٹی وی نشریات بھی جاری تھی جس میں نیوز اینکر سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں جاری فوجی جھڑپوں کے بارے میں رپورٹ کر رہا تھا۔

رپورٹنگ کے دوران پسِ منظر میں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں لیکن نیوز اینکر نے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ بعد ازاں اسٹوڈیو سے نشریات کو فوری طور پر بند کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پر نیوز اینکر کی خبریں پڑھنے کی ویڈیو کافی وائرل ہے۔

انقطاع بث التلفزيون السوداني بعد سماع دوي إطلاق نار pic.twitter.com/ckWBB0Y2lU

— العربية (@AlArabiya) April 15, 2023

خیال رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ چھڑپوں کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک اور 600 کے قریب افراد زخمی ہیں۔

سوڈان: فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی مظاہرے،8 افراد ہلاک

آر ایس ایف کی جانب سے صدارتی محل اور خرطوم کے ہوائی اڈے کا بھی کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا گیا ہے تاہم فوج نے کہا ہے کہ وہ جوابی کارروائی کررہی ہے۔

دوسری طرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امن کے لیے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More