سوشل میڈیا کے استعمال سے پہلے والدین کی اجازت لازمی قرار دینے پر غور

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

امریکا میں جلد ہی ایسا قانون متعارف کرائے جانے پر غور کیا جارہا ہے جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچے اپنے والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی ریاست ارکنساس اور یوٹاہ کے گورنر نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق ایک بل پر دستخط کیے ہیں۔ اس بِل کے مطابق سوشل میڈیا کمپنیاں ایک ایسا قانون متعارف کروانے پر غور کر رہی ہیں جس کے تحت کسی بھی پلیٹ فارم پر لاگ اِن ہونے سے پہلے عمر کی تصدیق کرنا لازمی ہوگی۔

اسی کے ساتھ ساتھ 18 سال سے کم عمر بچوں کو ٹک ٹاک، انسٹاگرام یا دیگر سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے کیلئے اپنے والدین یا سرپرست سے اجازت لینا بھی لازمی قرار دی جائے گی۔ امریکی قانون ساز سوشل میڈیا ایپس کے حوالے سے ضابطے اور قوانین بنانے پر غور کر رہے ہیں۔

سی این این کے مطابق گزشتہ کئی برسوں سے امریکی قانون ساز، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے متعلق خدشات کو دور کرنے کیلئے نئی پالیسیوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ایس پالیسیز متعارف کرانے سے نوجوان صارفین کو آن لائن ہراسانی جیسے واقعات سے بچایا جاسکے گا۔

ارکنساس اور یوٹاہ کے علاوہ امریکا کی دیگر ریاستوں میں بھی اس حوالے سے قانون سازی کیلئے کام جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد نو عمر بچوں کا تحفظ کرنا ہے جس سے کئی والدین برسوں تک سوشل میڈیا کے بچوں پر منفی اثرات کے حوالے سے فکر مند تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More