کوہ پیما ساجد سدپارا کا کارنامہ

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے 8 ہزار 91 میٹر بلند ماؤنٹ اناپورنا چوٹی کو سر کر لیا۔

پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارا نے بغیر کسی مصنوعی آکسیجن کے ماؤنٹ اناپورنا کو سر کیا جو دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی ہے۔

ساجد سدپارا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اپنی منزل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔

Sajid Sadpara has left C-4 for summit push.As per updates, he is leading with Sherpas and near the summit .

Request for special prayers pic.twitter.com/caWkNmbj85

— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) April 14, 2023

واضح رہے کہ ساجد سدپارا 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیوں کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں جس کا وہ اعلان بھی کر چکے ہیں۔

اس سے قبل ساجد سدپارا کے ٹو، مناسلو، گیشربرم ون اور گیشربرم ٹو بھی بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرچکے ہیں۔ ساجد سدپارا عظیم کوہ پیما علی سدپارا مرحوم کے بیٹے ہیں۔

ساجد سدپارا ماؤنٹ مکالو، دالواگیری اور کنگچنجونگا کی چوٹیاں بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More