مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں سوار افراد کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور سمیت 5 افراد گرفتار ہیں جن میں سے 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال داخل ہیں۔

گرفتار ڈرائیور کا لائسنس اور گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ سامنے آ گیا۔ ڈرائیور کی شناخت راؤ گل خان کے نام سے ہوئی جو سہالہ گاگڑی، اسلام آباد کا رہائشی ہے۔

گاڑی کا رجسٹریشن کارڈ بھی ہم نیوز کو موصول ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق مفتی عبدالشکور کی کار کو ٹکر مارنے والی گاڑی پولٹری کی صنعت سے وابستہ مشہور و معروف شخصیت کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More