سیاستدانوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں، سراج الحق

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ملاقات مفید رہی اور ملاقات کے دوران مذاکرات کے ذریعے آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی، معاشی اور آئینی بحران کا سامنا ہے جبکہ ملکی مسائل کا حل کسی عدالت یا اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے ممکن نہیں بلکہ سیاستدانوں کو اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حالات سے نکلنے کا بہترین راستہ یہی ہے کہ عوام سے رجوع کیا جائے اور قومی انتخابات کے لیے ایک تاریخ پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ایسے ماحول میں ہوں کہ اس کے نتائج سب تسلیم کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More